نئی دہلی30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے لیڈر وی نارئن سامی نے آج پندچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی سے ملاقات کی اور مرکزی کے زیر انتظام ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی رسمی طور پر پیش کیا۔انہیں ہفتہ کو 15رکنی کانگریس پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیاگیاتھا۔پارٹی کے پاس 30رکنی اسمبلی میں ڈی ایم کے دو ارکان کی حمایت بھی ہے۔راج بھون میں بیدی سے ملاقات کرنے کے بعد نارئی سامی نے کہا کہ انہوں نے خود کو کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے خط جمع کروایا اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں حکومت بنانے کے لئے مدعو کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈی ایم کی حمایت کا خط بھی سونپا۔نارئی سامی نے کل ڈی ایم صدر ایم کروناندھی سے چنئی میں بات کی تھی اورحکومت تشکیل کے لئے پارٹی کا حمایتی خط حاصل کیا تھا۔کانگریسی لیڈرنے کہاکہ وہ پندچیری کے ریاستی کانگریس صدرنمشوایم کے ساتھ شام کو نئی دہلی جائیں گے اور پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی نئی حکومت کی تشکیل ہو جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے ملاقات کے دوران نارائن سامی کو آج ان کی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔نارائن سامی ((69یو پی اے حکومت کے دوسرے دور حکومت میں وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت رہے ہیں۔یو پی اے کے پہلے دور حکومت میں وہ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت تھے۔انہوں نے 16مئی کو ہوا اسمبلی الیکشن نہیں لڑا تھا اور وہ اب اسمبلی ضمنی انتخابات لڑیں گے۔نارائن سامی گریجویٹ ہیں اور انہوں نے10سال سے زیادہ وقت تک وکالت کی۔سال1985میں وہ فعال سیاست میں آئے،وہ تین بارراجیہ سبھارکن رہ چکے ہیں۔